• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 171403

    عنوان: ماہواری كا خون آنے پر كب تك روزہ نماز معاف ہے؟

    سوال: مجھے حیض آتاہے اور حیض کا خون دو یا دن تک بہتاہے پر اس کے بعد بہنا بند ہوجاتاہے ، لیکن جب انگلی ڈال کر دیکھتی ہوں تو گندہ (کالے رنگ کا ) مواد نظرا ٓتاہے ، اور یہ مواد آٹھ دن تک نظر آتاہے اور آٹھ دن کے بعد سفید مواد نظر آئے تو ایسی صورت حال میں عورت کو کیا حکم ہے؟ صرف خون بہنے کی حد تک نماز روزہ معاف ہے یا پھر جب تک سفید مواد نظرا ٓائے تب تک نماز روزہ معاف ہے؟

    جواب نمبر: 171403

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1146-1276/L=1/1441

    جب تک سفید مواد نہ آجائے اس وقت تک نماز روزہ معاف ہے ؛البتہ نماز کی قضا کا حکم نہیں ہے ؛لیکن روزہ کی قضا دوسرے ایام میں کرنا ضروری ہوگا ۔

    (ومنہا) أن یکون علی لون من الألوان الستة: السواد والحمرة والصفرة والکدرة والخضرة والتربیة ہکذا فی النہایة وإنما یعتبر اللون علی الکرسف حین یرفع وہو طری لا حین یجف. ہکذا فی المحیط.(الفتاوی الہندیة 1/ 36)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند