• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 33231

    عنوان: عورت کی کمائی مرد کے لیے جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: اگر گھر کے اندر ماں یا بیوی چھوٹا موٹا سودا کرتی ہے جس سے آمدنی ہوجات یہے تو کیا مرد کے لیے اسے استعمال میں لانا جائز ہے؟ اگر عورت اپنی خوشی سے دے ۔ کیا عورت کی کمائی سے گھر چلانا جائز ہے جب کہ مرد بھی کام کرتا ہو؟ کیا عورت اپنا حصہ ڈال سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 33231

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1186=987-8/1432 اگر عورت کچھ کام کرے اور اپنی آمدنی بخوشی گھر میں دیدے تو اس (عورت) کی آمدنی سے گھر چلانا جائز ہے؛ لیکن مرد کے لیے عورت کی آمدنی سے استفادہ اور اس سے گھر چلانا غیرت کے خلاف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند