• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 600181

    عنوان: خون جاری ہو تو نماز كس طرح پڑھی جائے

    سوال:

    پہلی رات میں شوہر سے ملاقات کی اور 2 دن تک خون جاری رہا تو نماز کب ادا کرے ؟جب کہ یہ خون نہ حیض ہے اور نہ نفاس ۔

    جواب نمبر: 600181

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 109-143/B=03/1442

     جب عورت کو یہ یقین ہے کہ یہ خون نہ تو حیض کا خون ہے نہ ہی نفاس کا خون ہے تو پھر یہ خون استحاضہ اور بیماری کا مانا جائے گا اور ان ایام کی نماز پڑھے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند