• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 605174

    عنوان:

    كیا عدت وفات ہرعورت كے لیے ضروری ہے‏؟

    سوال:

    کیاشوہرکے مرجانے پر عورت کے لئے عدت ضروری ہے یاعمرکے حساب سے چھوٹ ہے ؟

    جواب نمبر: 605174

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1131-766/B=11/1442

     شوہر کے انتقال کرجانے کے بعد عورت کے اوپر 4 مہینے 10 دن عدتِ وفات گذارنا واجب ہے۔ عورت جوان ہو یا بوڑھی ہو ہر ایک عورت کے لئے یکساں حکم ہے۔ عمر کے حساب سے کوئی چھوٹ نہیں ہے۔ قرآن پاک کا قطعی فیصلہ ہے۔

    ---------------------------------------

    جواب صحیح ہے؛ البتہ اگر عورت شوہر کی وفات پر حمل سے ہو تو اس کی عدت بچہ یا بچی کی پیدائش پر پوری ہوگی۔ (ن) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند