India

سوال # 159746

ہمیں مسجد کا صدر بنایا گیا ہے جس کے لئے یہ پوچھنا ہے کہ مسجد میں لوگ اپنے مَن سے قرآن شریف اور مصلی وغیرہ رکھ دیتے ہیں جو کہ ضرورت سے زائد ہو جاتی ہے، تو کیا یہ میں لوگوں کو جمعہ کے دن کہہ سکتا ہوں کہ آپ لوگ مسجد میں یا تو پیسہ دیں یا اگر کوئی سامان دینا ہے تو ہم سے بتا کر ہی دیں کہ اس کی ضرورت ہے یا نہیں۔

Published on: Mar 25, 2018

جواب # 159746

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:840-678/sd=7/1439



 جی ہاں ! آپ مسجد کے مصالح کے پیش نظر سامان کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے جمعہ کے دن لوگوں سے کہہ سکتے ہیں کہ اگر کسی کو مسجد کے لیے کوئی چیز وقف کرنی ہے ، تو کمیٹی یا مسجد کے صدرسے پہلے رابطہ کر لے ، تاکہ جس چیز کی ضرورت ہو، رقم اس میں صرف کی جائے ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات