عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 42517
جواب نمبر: 42517
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1190-1207/N=1/1434 مسجد کے بیت الخلا ایسی جگہ یا اس طرح بنائے جائیں کہ مسجد کے اندر بدبو نہ آئے، باقی ان کے لیے کونسی جگہ مناسب ہے؟ اس میں اگر کچھ اہل محلہ اور ٹرسٹیوں میں اختلاف ہے تو علاقہ کے اہل حق مستند ومعتبر علمائے کرام کو بلاکر دونوں جگہوں کا معائنہ کرائیں، علمائے کرام معائنہ کے بعد جو جگہ مناسب قرار دیں، وہاں بیت الخلا بنائے جائیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند