• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 61424

    عنوان: تلاوت قرآن کے بعد تالی بجانا

    سوال: بعدہ عرض خدمت یہ ہے کہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسًلہً ذیلہ کے بارے میں ایک ادارہ میں روزانہ صبح مناجات کی مجلس منعقد ہوتی ہے جسمیں سب سے پہلے ایک تالب علم تلاوت کلام اللہ کرتا ہے اسکے بعد اسمائے حسنی اجتماعی طور پر پڑھے جاتے ہیں اسکے بعد ایک نعت اور اسکے بعد استاد کچھ نصیحت فرماتے ہیں ۔ اور مجلس ختم ہوجاتی ہے ۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ شروع میں جو تلاوت ہوتی ہے اسکے بعد تمام طلبہ اجتماعی طور پر تالیاں بجاتے ہیں کیا قرآن کی تلاوت کے بعد تالیاں بجانا درست ہے ؟ اگر درست نہیں تو اسکا کیا درجہ ہے مکروہ تحریمی ہے یا تنزیہی یا حرام ؟ براہ کرم مدلل و مفصل جواب عنائت فرمائیں نوازش ہو گی۔

    جواب نمبر: 61424

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1188-965/D=11/1436-U تلاوت قرآن کے بعد تالی بجانا سخت بے ادبی ہے کہ محفلوں میں تالی بجانا خود غیرقوموں کا شعار یا فساق کا طریقہ ہے، پس اس طریقہ کو بند کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند