عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 600450
جب احتلام ہو جائے اور کپڑے ناپاک ہو جائے اور نہا بھی لے لیکن کپڑے نہ بدلے اور اسی کپڑوں کے ساتھ قران پڑے تو کیا یہ جائز ہے ؟
جواب نمبر: 600450
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:116-74/sd=3/1442
فقہائے کرام نے نجاست کے قریب قرآن کی تلاوت کو مکروہ قرار دیا ہے۔ وذکروا أن محل الکراہة اذا کان قریبا منہ۔ ( شامی:۳/۸۵، زکریا ) پس ناپاک کپڑے پہنے ہوئے قرآن کی تلاوت کرنا بدرجہ اولی مکروہ ہوگا، قرآن کی عظمت و تقدس کا تقاضا یہ ہے کہ پورے ادب واحترام کے ساتھ تلاوت کی جائے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند