• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 612088

    عنوان: کتنے سطروں والے قرآن مجید میں حفظ کرنا بہتر ہے 

    سوال:

    سوال : احقر کا قرآن مجید حفظ کرنے کا ارادہ ہے۔ کتنے سطروں والی قرآن مجید میں حفظ کرنا بہتر ہے کس کمپنی یا نشرکی قرآن لوں جو اغلاط سے پاک ہو۔

    جواب نمبر: 612088

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1243-1018/B=11/1443

     قرآن پاك حافظی جو حمائل كی شكل میں چھپ كر آرہا ہے اس میں كاغذ اور چھپائی كے اعتبار سے جو سب سے عمدہ ہو وہ خرید لیں اور اس میں حفظ كریں‏، اس میں بڑی سہولت اور آسانی رہتی ہے۔ اور آجكل محمود المصاحف كے نام سے قرآن چھپا ہے اگر وہ مل جائے تو سب سے عمدہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند