عقائد و ایمانیات - قرآن کریم

india

سوال # 162694

ہماری مسجد میں جب قرآن مجید کا ختم ہوتا ہے تراویح میں تو کچھ لوگ خوشی کی وجہ سے سب لوگوں میں مٹھائی تقسیم کرتے ہیں، شریعت اس بارے میں کیا حکم دیتی ہے کیا ایسا کرنا جائز ہے یا ناجائز ہے ؟

Published on: Jul 8, 2018

جواب # 162694

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1233-1025/sd=10/1439



اگر کچھ لوگ خصوصی طور پرچندہ کرکے جس میں کسی قسم کا جبر ودباو نہ ہواور نہ ہی ریا ونمود پیش نظر ہو ،تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر مسجد کا ادب ملحوظ رکھتے ہوئے شیرینی تقسیم کردیں، تو گنجائش ہے ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات