• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 52752

    عنوان: سجدہ تلاوت

    سوال: میں عشاء کی نماز پڑھنے کے لیئے مسجد میں داخل ہوا جماعت کھڑی ہوئی تھی اور امام صاحب کی تلاوت کی آواز میرے کانوں میں آرہی تھی میں جماعت میں شامل ہونے کی لیئے صف کی طرف بڑھ رہا تھا اس دوران امام صاحب سجدہ تلاوت میں چلے گئے اور میرے نیت باندھنے سے پہلے سجدہ مکمل کر کے قیام میں واپس آ گئے ، ایسی صورت میں میرے لیئے سجدہ تلاوت کا کیا حکم ہے ؟ مجھے یہ اندازا نہیں کہ میں نے سجدہ والی آیت مکمل سنی یا آخری کے چند الفاظ۔

    جواب نمبر: 52752

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1060-844/B=7/1435-U جب وہ رکعت آپ کو مل گئی تو سجدہٴ تلاوت بھی مل گیا یعنی وہ بھی ادا ہوگیا، الگ سے سجدہٴ تلاوت کرنے کی ضرورت نہیں، اگر آپ نے نمازمیں شامل ہونے سے پہلی آیت سجدہ سن لی ہے اور آیت سجدہ والی رکعت میں شامل نہ ہوئے تو نماز سے فارغ ہوکر سجدہٴ تلاوت کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند