• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 12578

    عنوان:

    ہم اس بات سے واقف ہیں کہ کچھ ممالک اپنے اسلامی مہینوں کا احاطہ کرنے کے لیے سال کے آٹھ مہینوں کے لیے صرف علم النجوم پر عمل کرتے ہیں اور چاند دیکھنے کی کوشش صرف عبادت کے مہینوں (رمضان، شوال وغیرہ ) میں کرتے ہیں، کیا یہ عمل ہماری شریعت مطہرہ کے مطابق ہے؟ کیا دوسرا ملک جیسے لندن اس سسٹم پر عمل پیرا ہوسکتا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12578

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 692=511/ل

    چاند کے سلسلے میں علم النجوم پر عمل کرنا شرعا درست نہیں، اس میں کسی مہینے یا ملک کی تخصیص نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند