• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 2547

    عنوان:

    ہم سب گھر والے اکثر فجر کی اذان کے دوران پانی پیتے ہیں اور روزہ بند کرتے ہیں، مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا اس طرح روزہ ہوجاتا ہے؟

    سوال:

    ہم سب گھر والے اکثر فجر کی اذان کے دوران پانی پیتے ہیں اور روزہ بند کرتے ہیں، مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا اس طرح روزہ ہوجاتا ہے؟ کیوں کہ مجھے ایک دوست نے بتایا کہ مجھے سارے روزوں کی قضا کرنی ہوگی اور مجھے یہ سب عید کے بعد رکھنے پڑیں گے۔ براہ کرم، میری مدد فرمائیں اور صحیح سحری کا وقت بتادیں۔

    جواب نمبر: 2547

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1354/ ب= 1201/ ب

     

    اذانِ فجر کے دوران فجر کے دوران پانی پینے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔ جتنے دن آپ نے ایسا کیا ہے وہ روزے صحیح نہ ہوئے آپ کو ان سب روزوں کو دوبارہ رکھنا ہوگا۔ ہرجگہ کا جو صحیح ٹائم ٹیبل چھپا ہوا ہے اس سے دیکھ کر آخری وقت سے بھی ۵/ منٹ پہلے کھانا پینا بند کردینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند