• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 604986

    عنوان:

    معتكف اگر مشت زنی كرلے تو كیا حكم ہے؟

    سوال:

    میرا سوال ہے کہ اگر مسجد میں سنت اعتکاف کے دوران رات کے وقت روزہ افطار کرنے کے بعد معتکف نے مشت زنی کر لی تو اس میں اب کیا حکم ہے ؟ یہ بات تو واضح ہے کہ گناہ کبیرہ ہے مگر میرا سوال اس متعلق ہے کہ کیا اعتکاف ٹوٹ گیا یا مزید اعتکاف جاری رکھے ؟ مزید یہ کہ روزہ کی حالت نہیں تھی کیونکہ رات کا وقت تھا. براہ مہربانی رہنمائی فرما دیں۔

    جواب نمبر: 604986

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 859-634/D=10/1442

     گناہ کبیرہ کے ساتھ حرمت مسجد اور عظمت اعتکاف کے بھی خلاف ہے۔ بہت توبہ استغفار کریں۔ لیکن اس کی وجہ سے اعتکاف فاسد نہیں ہوا۔ آپ اعتکاف بدستور جاری رکھیں۔ قال فی الدر: ولا یبطل بإنزالٍ وبفکر أو نظر۔ (الدر مع الرد: 3/443)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند