• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171460

    عنوان: بیماری کی حالت میں نماز کیے پڑھیں؟

    سوال: ہمیں پیٹ کی تکلیف ہے جیسے scitica کہتے ہیں، جس میں ڈاکٹر نے نیچے ۹۰ کے آنگل میں جھکنے کو منع کیا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ میں کس طرح نماز پڑھ سکتاہوں؟ اور کیا میں کرسی پر نماز اداکرسکتا ہوں اگر ہاں تو کس طرح سے اداکرسکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 171460

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:919-806/sd=11/1440

    کسی ماہر دیندار ڈاکٹر سے پہلے تصدیق کرلی جائے، اگر جھکنے میں واقعی بیماری کا اندیشہ ہو، تو رکوع اور سجدہ اشارے سے کیا جاسکتا ہے، ایسی صورت میں قیام ساقط ہوجائے گا اور کرسی پر بیٹھنے کے بجائے زمین پر بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھ لی جائے، جب تک کسی بھی طرح زمین پر بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھی جاسکتی ہو، کرسی کا استعمال مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند