• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 22350

    عنوان: میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر کسی میدان میں کوئی نجاست پاس میں پڑی ہوئی ہیتو کیا اس کے پاس میں نماز پڑھی جاسکتی ہے ؟ اگر اور کوئی جگہ نہیں ہے؟ 

    سوال: میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر کسی میدان میں کوئی نجاست پاس میں پڑی ہوئی ہیتو کیا اس کے پاس میں نماز پڑھی جاسکتی ہے ؟ اگر اور کوئی جگہ نہیں ہے؟ 

    جواب نمبر: 22350

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):865=614-6/1431

    مجبوری کی صورت میں ایسی جگہ نماز پڑھ سکتے ہیں، ویسے عام حالت میں نجاست کے قریب نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ قال الشامي: 
    نہی الرسول أحمد خیر البشر # عن الصلاة في بقاعٍ تعتیر
    معاطن الجمال ثم المقبرة # مزبلة طریقہم ومجزرة
    وفوق بیت اللہ والحمام # والحمد للہ علی التمام


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند