• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 16494

    عنوان:

    نماز میں طویل قیام بالخصوص فرض نماز میں طویل قیام کی فضیلت کی احادیث ہیں تو بتادیجئے۔ میں نے سنا ہے طویل قیام موت کی سختی کو توڑتا ہے کیا یہ درست ہے؟

    سوال:

    نماز میں طویل قیام بالخصوص فرض نماز میں طویل قیام کی فضیلت کی احادیث ہیں تو بتادیجئے۔ میں نے سنا ہے طویل قیام موت کی سختی کو توڑتا ہے کیا یہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 16494

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1657=1505-11/1430

    اگر مقتدی برداشت کرسکیں تو طوالِ مفصل پڑھنا فجر کی نما ز میں مستحب ہے، مقتدیوں میں بوڑھے، بیمار، کمزور حاجت مند بھی ہوتے ہیں ان سب کی رعایت امام کے لیے ضروری ہے، طویل قیام موت کی سختی کو توڑتا ہے، ایسی کوئی روایت احقر کی نگاہ سے نہیں گذری، بہرحال اگر امام ہے تو تمام مقتدیوں کی رعایت کرتے ہوئے قرأة کرے، تنہا پڑھے تو اسے اختیار ہے، جس قدر چاہے طویل قیام کرے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند