• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 11636

    عنوان:

    کیا نماز میں ہنسنے سے وضو ٹوٹ جاتاہے؟

    سوال:

    کیا نماز میں ہنسنے سے وضو ٹوٹ جاتاہے؟

    جواب نمبر: 11636

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 733=420/ھ

     

    اگر صرف دانت ہی کھلے آواز بالکل ہنسنے کی نہ ہوئی تو نہ نماز ٹوٹی نہ وضو ٹوٹا اور اگر اتنی آواز نکلی کہ خود سن لے یا بالکل قریب والا شخص سن سکے تو نماز ٹوٹ گئی وضو نہ ٹوٹا اوراگر اتنی زور سے آواز ہنسی کی نکلی کہ دوسرے لوگوں تک یا مجلس ہو تو مجلس تک آواز پہنچ جائے تو وضوء اور نماز دونوں ٹوٹ گئے، فتاویٰ شامی وغیرہ میں تفصیل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند