• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 174892

    عنوان: نماز میں نگاہ كہاں ہونی چاہیے؟

    سوال: حضرت میرا سوال یہ ہے کہ رکوع سے اٹھ کر جب کھڑے ہوتے ہیں تو نگاہ کہاں ہونی چاہیے اور جب پہلے سجدہ سے اٹھکر بیٹھتے ہیں تو نگاہ کہاں پر ہوگی ؟

    جواب نمبر: 174892

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:233-167/SD=4/1441

    حالت قیام میں نگاہ سجدہ کی جگہ رکھنا اور حالت قعود میں نگاہ اپنی گود میں رکھنا مستحب ہے، اس سے معلوم ہوا کہ رکوع سے اٹھ کر جب کھڑے ہوتے ہیں، یعنی قومہ کی حالت میں نگاہ سجدہ کی جگہ رکھنی چاہیے اور جب پہلے سجدے کے بعد بیٹھتے ہیں ، یعنی جلسہ کی حالت میں نگاہ اپنے گود میں رکھنی چاہیے۔

    قال الحصکفی : ( لھا آداب ) ۔۔۔(نظرہ إلی موضع سجودہ حال قیامہ ۔۔۔۔وإلی حجرہ حال قعودہ۔ قال ابن عابدین : (قولہ ولہا آداب) جمع أدب، وہو فی الصلاة ما فعلہ رسول اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم - مرة أو مرتین ولم یواظب علیہ کالزیادة علی الثلاث فی تسبیحات الرکوع والسجود کذا فی غایة البیان والعنایة وغیرہما. وعرفہ فی أول الحلیة بتعاریف متعددة، وقال: والظاہر مساواتہ للمندوب (قولہ وإلی حجرہ) بکسر الحاء والجیم والراء المہملة: ما بین یدیک من ثوبک قاموس۔( الدر المختار مع رد المحتار : ۱۷۵/۲، ط: زکریا، دیوبند )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند