• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 57713

    عنوان: اگر نمازپڑھاتے ہوئے امام صاحب تیسری رکعت میں دوسرا سجدہ کرنا بھول جائے توکیا سجدہ سہوکرنے سے نماز ہوجائے گی؟یا نماز دہرانی ہوگی؟براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: اگر نمازپڑھاتے ہوئے امام صاحب تیسری رکعت میں دوسرا سجدہ کرنا بھول جائے توکیا سجدہ سہوکرنے سے نماز ہوجائے گی؟یا نماز دہرانی ہوگی؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 57713

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 341-281/D=4/1436-U صورت مسئولہ میں نماز دہرانی ہوگی کیونکہ ہررکعت میں دو سجدے فرض ہیں، ایک بھی ترک ہوجائے گا تو نماز صحیح نہیں ہوگی، سجدہٴ سہو کافی نہیں ہوگا۔ السجود الثاني فرض کالأول بإجماع الأمة (الفتاوی الہندیة: ۱/۷۰) الأصل في ہذا أن المتروک ثلاثة أنواع فرض وسنة وواجب ففي الأول إن أمکنہ التدارک بالقضاء یقضی وإلا فسدت صلاتہ (الفتاوی الہندیة: ۱/۱۲۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند