• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 29350

    عنوان: میرا ایک سوال قربانی کے بارے میں ہے، اگر کسی کے والدین فوت ہوگئے ہوں اور وہ ان کی طرف سے قربانی کرنا چاہے تو اس کا شرعی اور تفصیلی حل کیا ہے؟ کیا وہ صرف ان کی طرف سے قربانی کرسکتاہے یا پھر اس کو بھی اپنی طرف سے ساتھ میں قربانی کرنی ہوگی؟ براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنائی فرمائیں۔ 

    سوال: میرا ایک سوال قربانی کے بارے میں ہے، اگر کسی کے والدین فوت ہوگئے ہوں اور وہ ان کی طرف سے قربانی کرنا چاہے تو اس کا شرعی اور تفصیلی حل کیا ہے؟ کیا وہ صرف ان کی طرف سے قربانی کرسکتاہے یا پھر اس کو بھی اپنی طرف سے ساتھ میں قربانی کرنی ہوگی؟ براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 29350

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 236=9-2/1432

    والدین مرحومین کی طرف سے نفلی قربانی کی جاسکتی ہے یا نفل کی نیت سے قربانی کرکے ثواب ان کو پہنچادیں، آپ اگر خود صاحب نصاب ہیں اور آپ پر قربانی واجب ہے تو آپ کو بہرصورت اپنی طرف سے بھی قربانی کرنی ضروری ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند