• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 6432

    عنوان:

    یہ ایک خواب ہے۔ کل بروز7جولائی میں نے دیکھا کہ میری امی نے مجھے کچھ پیسے دئے کہ میں مارکیٹ سے بٹن لے کر آؤں۔ پیسے مجھے کم لگے مگرمیں چلا گیا اور اپنی طرف سے بھی پیسے نہ رکھے۔ پھر میں ایک دکان گیا۔ میں اس دکان میں نہیں جانا چاہ رہا تھا مگر میں نے سوچا کہ شاید یہیں سے کچھ مل جائے۔ دکان چھوٹی تھی۔ دکان کے اند رگیا تو دیکھاکہ میری خالہ بھی موجود ہیں۔ امی سب سے بڑی بہن ہیں اور خالہ کا نمبر بہنوں میں پانچواں ہے۔ پھر میں خالہ کے ساتھ مل کربٹن دیکھنے لگتا ہوں۔ کچھ اچھے نہیں لگتے اورکچھ مہنگے تھے۔ پھر خالہ نے تین بٹن کا سیٹ پسند کیا۔ اس کا رنگ کالا تھا مگر دیکھنے میں بہت جاذب لگ رہا تھا، اور قیمت بھی زیادہ تھی اوران بٹن کا سائز بھی بڑا تھا۔ خالہ کہتی ہیں کہ یہ لے لو،مگر میں کہتا ہوں کہ یہ بٹن مہنگے ہیں اورمیں اتنے پیسے لے کر نہیں آیا ہوں۔ خالہ نے کہا کہ یہ میری طرف سے باجی (میری امی) کو تحفہ دے دینا۔ دکان دار ان بٹن کو پیک کرنے لگتا ہے تو میں کھڑا ہوجاتا ہوں اور دکان دار سے کہتا ہوں کہ اگر تم نے ایسا کیا تو میری اورتمہاری بات خراب ہوجائے گی۔ میرا کہنا ایسا ہوتا ہے کہ اگر دکان دار نے ان بٹن کو پیک کردیا تو مجھے لینا پڑجائے گا۔ مگر میں دکان سے باہر آجاتا ہوں اور اتنے میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ یہ خواب میں نے ظہر کے بعد دیکھا تھا۔ بڑی گہری نیند میں تھا مگر جیسے ہی اٹھا تو یہ میرے دماغ میں بس گیا اور ابھی تک ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6432

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1513=1162/ ھ

    آپ کی خالہ آپ کے گھرانہ سے ہمدردی ظاہری و باطنی رکھتی ہیں، اور آئندہ امید ہے کہ ان کی طرف سے آپ کو اور گھر کے دیگر افراد کو راحت خوش دلی کے اسباب متحقق ہوں گے ان شاء اللہ یہ تعبیر ہے اور مجموعی لحاظ خواب ماشاء اللہ عمدہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند