• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160506

    عنوان: كیا امام مالك رحمہ اللہ كے نزدیك بحری خنزیر كے علاوہ سب دریائی جانور حلال ہیں؟

    سوال: کیا یہ بات درست ہے کہ حضرت امام مالک رحمہ اللہ کے نزدیک بحری خنزیرکے علاوہ سارے دریائی جانور حلال ہیں، میں نے تو سننا تھا کہ پانچ چیزیں حرام ہیں زمین اور پانی دونوں میں آدمی گھوڑا گدھا خچر اور خنزیر، کیا اس پر اور تحقیق آپ فرماسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 160506

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:847-682/B=8/1439

    شیخ عبد الرحمن الجزیری نے الفقہ علی المذاہب الاربعہ (ج۲ص۱۰) میں لکھا ہے المالکیة قالوا جمیع حیواناتِ البحر یُباح أکلُہا ولم یستثنوا منہا شیئًا أبدًا یعنی دریائی تمام جانور حضرات مالکیہ کے یہاں حلال ہیں، کوئی جانور مستثنیٰ نہیں ہے۔ اور علامہ حافظ عبد البر مالکی نے الاستذکار میں لکھا ہے کہ حضرت مامام مالک کے نزدیک تمام دریائی جانور حلال ہیں، البتہ دریائی خنزیر کو مکروہ لکھا ہے۔ فقال مالک لا بأس بأکل کل حیوان فی الأکل لبحر ولا یحتاج شیء منہ إلی ذکاة وہو حلال حیا ومیتا إلا أنہ کرہ خنزیر الماء ․ آپ نے جو پانچ چیزیں لکھی ہیں یہ بات ہمیں کہیں نہیں ملی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند