• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 56190

    عنوان: کسی خاص جماعت کے بارے میں کہ وہ صحیح راستے پر ہے غلط راستے پر ، جاننے کے لیے کیا شرائط ہیں؟کیا عربی مدارس کا فتوی کافی ہے؟ یا قرآن وحدیث کی روشنی میں متنازع مسائل کامطالعہ کیا جائے؟

    سوال: کسی خاص جماعت کے بارے میں کہ وہ صحیح راستے پر ہے غلط راستے پر ، جاننے کے لیے کیا شرائط ہیں؟کیا عربی مدارس کا فتوی کافی ہے؟ یا قرآن وحدیث کی روشنی میں متنازع مسائل کامطالعہ کیا جائے؟

    جواب نمبر: 56190

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 28-25/B=1/1436-U جن کے پاس قرآن وحدیث کا صحیح علم ہے او روہ اہل سنت وجماعت کے عقیدہ پر قائم ہیں، صحابہٴ کرام اور بزرگان دین کے طریقہ پر چلتے ہوں ان کی صحبت میں بیٹھنے سے ان سے قرآن وحدیث کا علم حاصل کرنے کے بعد آپ کو کسی خاص جماعت کے حق وباطل پر ہونے کا پتہ چلے گا۔ کوئی صحیح العقیدہ عالم باعمل اور متبع سنت کا فتوی بھی کارآمد ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند