• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168186

    عنوان: كیا طریقہٴ كار پر بھی جزا وسزا ہے؟

    سوال: امر مطلق کو کرنے یا ادا کرنے کے جتنے بھی طریقے ہوں گے ، وہ مباح ہوگا، تو کیا طریقے کار پر بھی ثواب ہوتا ہے ؟ امید کرتا ہوں جواب جلد دیا جائے گا۔

    جواب نمبر: 168186

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 658-558/B=05/1440

    طریقہ اگرچہ مقصود بالذات نہیں ہوتا ہے؛ لیکن کارخیر کا سبب ہونے کی وجہ سے طریقہٴ کار اختیار کرنے پر بھی ثواب ملے گا؛ بشرطیکہ وہ طریقہ خلاف شرع نہ ہو۔ قال النبي صلی اللہ علیہ وسلم: من سن سنة حسنة فلہ أجرہا ما عمل بہا في حیاتہ وبعد موتہ حتی تترک، ومن سن سنة سیئة فعلیہ إثمہا ماعمل بہا في حیاتہ وبعد موتہ حتی تترک ۔ (الطبراني: ۲۲/۷۵، رقم الحدیث: ۱۸۴، ط: ابن تیمیہ قاہرہ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند