• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 57307

    عنوان: میرے والد میرے پڑوسی کو کرسمس کے موقع پر تحفہ کے طور پر شراب دینے جارہے ہیں۔ ان کا لڑکا ہونے کے ناطے میں کیا کروں اور ان کو اس کے بارے میں کیسے کہوں؟ کیا میں اس کو ان سے لے کر پھینک دوں لیکن اس صورت میں میں ان کو غصہ دلا دوں گا، براہ کرم مدد کریں۔

    سوال: میرے والد میرے پڑوسی کو کرسمس کے موقع پر تحفہ کے طور پر شراب دینے جارہے ہیں۔ ان کا لڑکا ہونے کے ناطے میں کیا کروں اور ان کو اس کے بارے میں کیسے کہوں؟ کیا میں اس کو ان سے لے کر پھینک دوں لیکن اس صورت میں میں ان کو غصہ دلا دوں گا، براہ کرم مدد کریں۔

    جواب نمبر: 57307

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 433-430/N=6/1436-U (۱) آپ والد صاحب کا ادب واکرام ملحوظ رکھتے ہوئے نرمی ومحبت کے ساتھ اس غلط کام سے منع کریں، اکر آپ نے زبانی طور پر ان کو منع کردیا تو آپ بری الذمہ ہوجائیں گے، اگرچہ وہ اس سے باز نہ آئیں۔ (۲) اگر اس میں کسی فتنہ یا مصیبت کا اندیشہ نہ ہو تو آپ ایسا کرسکتے ہیں بشرطیکہ آپ والد صاحب کا پورا ادب واکرام ملحوظ رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند