• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 9729

    عنوان:

    جناب مولانا صاحب ایک دیوبندی عالم تحقیق کرکے اہل حدیث ہوگئے۔ انھوں نے بتایا کہ ہمیں حدیث کی کتاب صرف ایک سال پڑھائی جاتی ہے (دورہ حدیث) اور ہمیں حدیث کیسے سمجھ میں آسکتی ہے۔ ہمیں اساتذہ بتاتے تھے کہ رفع یدین کی حدیث صحیح ہے لیکن ہمارا مذہب حنفی ہے اور ہم مقلد ہیں، تو ہمارا عمل اس پر ہو گا۔ کیا یہ سنت سے مخالفت نہیں کہ اپنے مذہب کی خاطر سنت کو چھوڑ دیا جائے۔ (۲)بچے کو دودھ پلانے کی عمر قرآن کے مطابق دوسال ہے۔ جب کہ فقہ حنفی میں امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ کے نزدیک دو سال چھ ماہ ہے۔ کیا یہ قرآن کے خلاف نہیں؟ ان سوالوں کا جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9729

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 127=136/ ب

    رفع یدین کے سلسلہ میں جس قدر روایات مروی ہیں، ان میں اصح الاسانید والی روایت یہی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی مرتبہ تکبیر کہنے کے وقت ہاتھ اٹھائے اور پھر ہاتھ نہیں اٹھائے۔ دیکھو مسند حمیدی اور دیکھو صحیح ابوعوانہ، محدثانہ اعتبار سے کسی کو اس کی سند پر کلام کرنے کی جرأت نہیں ہوئی، حنفی کا کوئی مسئلہ قرآن وسنت کے خلاف نہیں ہے۔ آپ کا بنایا ہوا ڈرامہ صحیح نہیں ہے۔ اہل حدیث اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں وہ جمعہ کا خطبہ اردومیں دیتے ہیں۔ تین طلاقیں دے کر رجعت کرلیتے ہیں، کس حدیث پر عمل کرتے ہیں۔

    (۲) ہمارے احناف کے یہاں مفتی بہ قول دو سال ہی تک دودھ پلانے کا ہے۔ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا جو قول ڈھائی سال کا ہے وہ بھی قرآن کے مطابق ہے، خلاف نہیں وہ حَمْلُہُ وَفِصَالُہ ثَلٰثُوْنَ شَہْرًا سے استدلال فرماتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند