• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 18273

    عنوان:

    میں نے ایک خواب دیکھا۔ خواب میں میں نے دیکھا کہ میں ، میرے بھائی اور ماں کے ساتھ حج کرنے کے لیے گیا۔ حج کے بعد ہم روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے گئے۔ جب ہم زیارت کرچکے تو ہم اس جگہ سے باہر آئے لیکن میں ایک اور مرتبہ زیارت کرنے کے لیے گیا۔ جوکچھ میں نے دیکھا میں حیران رہ گیا ۔ میں نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک دروازہ کھلا ہوا دیکھا اور ایک خوبصورت شخص نماز ادا کررہے تھے۔ میں نہیں جانتا ہوں کہ وہ شخص کون تھے۔ لیکن مجھ کو یہ آواز آئی [ہذا محمد رسول اللہ ] صلی اللہ علیہ وسلم۔جب میں نے یہ سنا تو میں بیدار ہوگیا اور میری نیند ٹوٹ گئی۔ میرا پورا جسم اگلے تین روز تک لرز رہا تھا۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ جو میں نے دیکھا کیا واقعی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے؟ اب مجھ کو زندگی اور آخرت کے لیے کیا کرنا ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 18273

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):2533=451tb-12/1430

    آپ کا خواب مبارک خواب ہے۔ ان شاء اللہ آپ کو حرمین شریفین کی زیارت نصیب ہوگ۔ جی ہاں آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی۔ اتباعِ سنت کا اہتمام کرتے رہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند