• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 56672

    عنوان: عاشورہ کی ایسی کی تیسی كہنا كیسا ہے؟

    سوال: میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ چائے بناؤ تو اس نے منع کردیا ، میں نے کہا کہ عاشور ہ میں خرچ کرنا چاہئے، اس نے کہا کہ میں پہلے ہی بہت کچھ پکا چکی ہوں ، میں نے کہا کہ عاشورہ ہے ، اس پر اس نے کہا کہ عاشورہ کی ایسی کی تیسی۔ حالاں کہ وہ نماز روزے کی پابند ہے ، بس غصے میں کہہ دیا ۔ اب اس کا کیا حکم ہے؟ کیا اسے ایمان کی تجدید کی کرنی ہوگی؟ اور نکاح کی بھی؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 56672

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 203-253/L=3/1436-U عورت کو اس طرح کے جملے سے احتراز کرنا چاہیے تاہم اس کی وجہ سے تجدید ایمان وتجدید نکاح کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند