• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 173476

    عنوان: خواب میں دیکھتا ہے کہ حرم مکہ میں طواف کر رہا ہے کوئی کھینچ کر طواف کراتا تب ہی وہ...

    سوال: حضرت محترم عرض خدمت یہ ہے کہ ایک شخص خواب میں دیکھتا ہے کہ حرم مکہ میں طواف کر رہا ہے کوئی کھینچ کر طواف کراتا تب ہی وہ شخص کو خیا آتا ہے کہ اس نے کعبہ پہ پہلی نظر ڈال کر دعا نہیں کی پھر واپس کعبہ کے قریب آکر دعا کرتا کثرت استغفار کرتا ہے پھر وہی شخص اسے دھکا دیکر ایک مزار پہ لیجاتا ہے وہ شخص یہ سمجھتا ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں لیکن پتہ چلتا ہے کہ وہ حضرت نوح کی قبر مبارک اور آپ علیہ السلام قبر پر لیٹے ہوئے ہیں تب ہی اس کی آنکھ کھل جاتی ہے یہ وقت قریبا فجر سے پہلے کا ہے ۔حضرت سے اس کی تعبیر مطلوب ہے ۔

    جواب نمبر: 173476

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 101-67/B=02/1441

    مذکورہ خواب سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ خواب دیکھنے والے پر دنیا داری غالب ہے، دینداری بہت کم ہے۔ اسے زیادہ سے زیادہ دین سیکھنے کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند