متفرقات - دیگر

INDIA

سوال # 162672

میری ملازمت کی وجہ سے میں رمضان میں کوئی بھی عبادت نہیں کر پار ہاہوں اور ۲ وقت کی نمازقضا ہورہی ہے ، کیا اس صورت میں میرا روزہ قبول ہوگا-یا آپ کوئی راستہ بتائیں۔

Published on: Jul 2, 2018

جواب # 162672

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1170-1039/H=10/1439



آپ کا روزہ تو صحیح ہوجاتا ہے تاہم دو وقت کی نماز آپ قضاء کررہے ہیں اور وہ بھی رمضان المبارک جیسے مہینے میں یہ بڑی محرومی کی بات ہے، اگر آپ اپنی ملازمت اور اس کے اوقات کی تفصیل لکھتے تو ادائے نماز کی صورت لکھ دی جاتی، اب مقامی مفتی صاحب سے ملاقات کرکے تفصیل بتلادیں وہ ان شاء اللہ نماز کی ادائیگی کی صورتیں آپ کو بتلادیں گے ان کی ہدایات کے مطاق نمازیں اداء کیا کریں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات