• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 24016

    عنوان: براہ کرم، 786 کے معنی بتائیں۔

    سوال: 1.براہ کرم، 786 کے معنی بتائیں۔

    جواب نمبر: 24016

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1122=858-7/1431

    ابجد کے قاعدہ سے حروف کے جو عدد ہوتے ہیں، بسم اللہ الرحمن الرحیم کا عدد نکالا گیا تو ۷۸۶ نکلا۔ لوگ بسم اللہ الخ کی جگہ ۷۸۶ لکھ دیتے ہیں لیکن یہ بسم اللہ کے لکھنے یا پڑھنے کے قائم مقام نہیں ہوسکتا؛ لہٰذا کسی کام کے کرنے کے وقت بسم اللہ الرحمن الرحیم زبان سے پڑھنا اور قلم سے لکھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند