• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 610464

    عنوان: امانت رکھنے والے کا انتقال ہوجائے تو امانت کی رقم کا حکم؟

    سوال:

    ایک بندے کے پیسے کسی پاس امانت تھی اور اس کے تعلقات اپنےبچوں کے ساتھ ٹھیک نہیں تھے، اب وہ مرگیا ہے، اس کے پیسوں کا کیا کیا جائے؟

    جواب نمبر: 610464

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1074-817/L=8/1443

     اگر مرنے والے كے ورثاء حیات ہیں تو ان تك وہ رقم پہونچادی جائے ،ان كے ہوتے ہوئے اس رقم كو كہیں اور خرچ كرنا جائز نہ ہوگا ۔والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم. [الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) 5/ 99]


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند