• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 171002

    عنوان: امی سے کہا کہ ”...آپ یریشان ہوں گے کھوتی“ اس جملے كا كیا حكم ہے؟

    سوال: میں تقریباً روزنہ جب بھی امی سے فون پر بات کرتاہوں آفس سے تو آخر میں دعا کرتاہوں اللہ سے بلند آواز میں اور امی آمین آمین کہتی ہیں فون پر،آج چونکہ امی کے ساتھ گھر پہ بچے بھی تھے تو ٹھیک سے بات نہیں ہوپارہی تھی تو میں نے نارمل بات ہونے کے بعد امی سے کہا کہ؛” امی فون رکھ دیجئے بات ٹھیک سے نہیں ہوپارہی ہے ، آپ یریشان ہوں گے کھوتی“۔ ، یہ کھوتی لفظ گجرات میں بولاجا جاتاہے ، اس کا مطلب قریب قریب بلاوجہ یا کبھی کبھی فالتو میں جیسا ہوتاہے، میرا ارادہ دعا جو میں روزانہ کرتا تھا فون پر اس کی تحقیر کا نہیں تھا، لیکن آج میں نے بنا دعا کئے اس جملہ کو بولنے کے بعد رکھ دیا ، مجھے ڈر ہے کہ کہیں میں نے کفریہ بات تو نہیں کہہ دی انجانے میں ۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 171002

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1246-1084/L=11/1440

    گھبرانے کی کوئی بات نہیں، یہ کوئی ایسا جملہ نہیں ہے جس سے کفر لازم آئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند