• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12778

    عنوان:

    میں عشاء کے بعد تعلیم میں بیٹھا تھا کہ چند لمحوں کے لیے سو گیا، میں نے خواب دیکھا کہ جہاں سے تعلیم ہورہی ہے وہاں سے ایک تکیہ جس پر سرخ رنگ کا خوبصورت اور چمک والا غلاف چڑھا ہوا ہے میری طرف بڑھایا گیا مگر جیسے ہی تکیہ میرے پاس پہنچا میرے پیچھے بیٹھے شخص نے ہاتھ بڑھاکر اس کو پکڑ لیا۔ خواب میں مجھے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ جیسے اس تکیہ پر قرآن پاک رکھاہوا ہے۔برائے کرم تعبیر عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12778

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 780=733/ب

    آپ کو فرض کی تلاوت کا شوق کچھ کم معلوم ہوتا ہے، قرآن پاک کی تلاوت کا شوق بڑھائیے اور قرآن کے ساتھ عظمت ومحبت زیادہ پیدا کیجیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند