• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155865

    عنوان: مدارس كے فارم میں برادری كا كالم ركھنا؟

    سوال: اکثر مدارس میں داخلہ فارم کے اندر برادری کا کالم بناہوتاہے ، اس میں برادری لکھنی ہوتی ہے اس کا کیا مقصد ہے ؟ یا یہ تعصب پرستی ہے ؟ براہ کرم اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155865

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:196-152/B=3/1439

    اسلامی مدارس میں فارم کے اندر برادری کا کالم رکھنا یہ غیر قوموں کے اثرات ہیں، جو ہمارے اندر گھس گئے ہیں اور قرآن وحدیث پڑھنے کے باوجود نہیں نکلے ہیں، علم وتقویٰ اور ایمان ایسی عزت کی چیزیں ہیں جو آدمی کو بام ثریا پر پہنچادیتی ہیں، نسب کی برتری سے ایسی عزت نہیں ملتی ہے۔ یَرْفَعِ اللَّہُ الَّذِینَ آمَنُوا مِنْکُمْ وَالَّذِینَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍ إِنَّ أَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللَّہِ أَتْقَاکُمْ۔ ان دونوں آیتوں کو اہل مدارس پیش نظر رکھیں تو فارم میں ایسا کالم رکھنے کا انھیں تصور بھی نہ آئے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند