• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158282

    عنوان: مسجد میں مائک پر حمد پڑھنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں مسجد کے مکتب میں جو کہ مسجد کمیٹی کے زیر انتظام چل رہا ہے مسجد کمیٹی کے مشورے سے جو بچے پڑھنے کے لئے آتے ہیں، صبح کے وقت مسجد کے اندر مائک میں مسجد کے آداب کے ساتھ "حمدوثنا ھوتیری کونوں مکان والے اے رب ہر دو علم دونوں جہان والے " اس دعا کا پڑھانا جائز ہے یا نہیں برائے مہربانی جلد جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 158282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 609-565/L=6/1439

    مسجد کا مائک اگر اذان وغیرہ کے لیے وقف شدہ ہوتا ہے تو اس پر بچوں کا حمد پڑھنا درست نہیں؛ ایسی صورت میں مسجد کے مائک سے حمد وغیرہ نہ پڑھوایا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند