• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 69197

    عنوان: کیا جس گھر میں بلی ہو اس گھر میں فرشتے آتے ہیں؟

    سوال: کیا گھر میں بلی پالنا /رکھنا جائز ہے؟کیا جس گھر میں بلی ہو اس گھر میں فرشتے آتے ہیں؟میں نے سنا ہے کہ اگر ہم کتا ، بلی یا فوٹو رکھیں تو فرشتے گھر میں داخل نہیں ہوتے ہیں۔ براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 69197

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1153-1150/M=12/1437

    (۱) اگر ضرورت ہوتو گھر میں بلّی پالنے کی اجازت ہے، بشرطیکہ اس کی خبر گیری کی جائے، بلّی کا گھر میں ہونا دخول ملائکہ سے مانع نہیں ہے بعض صحابہ بلّی پالتے تھے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بلّی کے جھوٹے پانی سے وضوء کیا۔ قال النبي صلی اللہ علیہ وسلم انہا لیست ینجس إنہا من الطوافین علیکم والطوافات ترمذی: ۱/۲۷، ط: اتحاد۔ قال النبي صلی اللہ علیہ وسلم: إن الہر من متاع البیت لن ینقذر شیئاً ولن ینجّسہ۔ أخرجہ الزیلعي، معارف السنن: ۱/۳۲۹، ط: دارالکتاب دیوبند۔ فجائت ہرّة فاکلت منہا فلما انصرفت اکلت من حیث اکلت الہرّة ابوداوٴد بذل المجود: ا/۴۲۹، ط: اعظم گڑھ۔ قال الشیخ خلیل أحمد سہارنفوری: والحقہا بہم أی بالممالیک وخدم البیت لأنہا خادمة حیث تقتل الموذیات أو لأن الأجر فی مواساتہا کما فی مواساتہم، بذل المجہود: ۱/۴۲۲، ط: مرکز ابی الحسن، أعظم جر۔
    (۲) گھر میں فوٹو یا کتا رکھنے سے رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے ہیں۔ عن ابی طلحة قال: قال النبي صلی اللہ علیہ وسلم: لاتدخل الملائکة بیتا فیہ کلب ولاتصاویر متفق علیہ۔ مشکوة: ۳۸۵، باب التصاویر، ط: قدیمی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند