• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 66094

    عنوان: اگر کوئی تنظیم کسی ہوٹل کے بارے میں حلال کی تصدیق کرے تو اس کی کیا حیثیت ہے؟

    سوال: اگر کسی دوسری تنظیم نے کسی ہوٹل کو حلال سرٹیفائیڈ کیا ہے اور لوگ اسکے متعلق معلوم کریں تب اسکی تحقیق کی بنیاد پر حلال قرار دیں یا خود تحقیق کے بعد کوئی فیصلہ کریں؟

    جواب نمبر: 66094

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 729-759/Sd=9/1437 اگر تنظیم معتبر اور مستند ہے اور وہ مکمل صحیح تحقیقات کے بعد ہی حلال کا سرٹیفیکٹ دیتی ہے، تو اُس کی تحقیق پر اعتماد کیا جاسکتا ہے، تاہم ذاتی طور پر بھی تحقیق کر لی جائے، تو اور بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند