• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 35646

    عنوان: خواب

    سوال: ہم سب کے لیے دعا فرمائیں۔ ایک جمعہ کی صبح کو میں نے ایک عجیب و غریب خواب دیکھا۔ میں نے دیکھا کہ میں مکہ جارہا ہوں۔ جب میں حرم شریف کو دیکھنا شروع کرتا ہوں تو میں بہت زیادہ پرجوش ہوجاتا ہوں۔ اس کے بعد میں ٹہلتا ہوں اور حرم شریف کے اندر دیکھتا ہوں۔ یہ بہت خوبصورت ہے۔ اس کے بعد میں کعبہ کی جانب دیکھتا ہوں۔ پورا منظر بہت ہی خوبصورت ہے اور نور سے بھرا ہوا ہے۔ کعبہ کے ٹھیک اطراف میں میں حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم سے ملاقات کرتاہوں۔ اس طرح کے عظیم عالم سے مل کر میں خوشی سے پھولے نہیں سمارہا ہوں۔ میں ان سے پوچھتاہوں کہ کیا وہ میرے ساتھ آسکتے ہیں۔ بہت سادہ ہونے کے ناطے وہ ایک بغیر اہمیت کے حامل شخص کے ساتھ آنے میں کوئی جھجھک نہیں محسوس کرتے ہیں۔ میں ان کو اپنی کار میں لے جاتا ہوں مکہ کے باہر اپنے گھر میں۔ میں بہت زیادہ حیران ہوتا ہوں کہ میری کار میں اتنے عظیم عالم ہیں۔ جب میں ان کو گھر لاتا ہوں تو کوئی ان کو نہیں دیکھتا ہے ان کی سادگی کی وجہ سے۔ صرف ہم ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔ تھوڑی دیر کے بعد حضرت مجھ سے مکہ واپس پہنچانے کو کہتے ہیں کیوں کہ وہاں ان سے ملنے کے لیے بہت زیادہ لوگ انتظار کررہے تھے۔ میں غمگین ہوجاتا ہوں کہ حضرت اتنے کم وقت کے لیے آئے۔ میں اور زیادہ وقت گزارنا چاہتاتھا ان کے ساتھ۔ جب میں ان کو واپس مکہ لے جاتا ہوں تو میرا الارم بجنے لگتا ہے۔

    جواب نمبر: 35646

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1916=581-1/1433 ماشاء اللہ خواب مبارک ہے، ان شاء اللہ آپ کو حج کی سعادت نصیب ہوگی، آپ حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی مدظلہ العالی کی تصانیف کا کثرت سے مطالعہ کریں اس سے بے حد نفع ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند