• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 57846

    عنوان: غلہ منڈی یونین كی اطاعت

    سوال: غلہ منڈی میں ایک سات رکنی یونین ہے اگر کوئی دکاندار انکے کسی حکم کو نہیں مانتا چاہے وہ درست ہے یا غلط تو اس کا بائکاٹ کردیا جاتا ہے یعنی کوئی دکاندار اس دکاندار سے نہ کوئی مال خرید سکتا ہے نہ کوئی بیچ سکتا ہے اگر کوئی دکاندار اسکو مال بیچتا یا خریدتا ہے تو اسکا بھی بائکاٹ کر دیا جاتا ہے اکثر مال ادھار بکتا ہے اگر کوئی وقت پر رقم نہ دے سکے تو اسکا بھی بائکاٹ کر دیا جاتا ہے ایک دکاندار نے ایک رکن کو گالی دے دی تو اسکا بھی بائکاٹ کر دیا گیا جسکا بائکاٹ کیا جاتا ہے اسکا کاروبار تقریباء تباہ ہو جاتا ہے اس لیے ہر کوئی انکی درست ہے یا غلط بات ماننے پر مجبور ھوتا ہے (۱) کیا ایسا بائکاٹ کرنا شریعت کے لحاذ سے درست ہے ۲) اگر غلط ہے تو ان کے لیے کیا حکم ہے تفصیل سے وضاحت فرما دیں ۔

    جواب نمبر: 57846

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 548-548/M=6/1436-U کسی شخص کو ناحق ضرر پہنچانا ناجائز اور گناہ ہے؛ البتہ یونین کی صورتِ حال معلوم نہیں کہ وہ یونین خود ساختہ ہے یا غلہ منڈی کے سب دکان داروں کی طرف سے منتخب ہے؟ اگر دکان داروں کی طرف سے منتخب ہے تو ان کے جائز اور مطابق شرع حکم کو مان لینا چاہیے اوران کے غلط اور ناجائز حکم کی تعمیل نہ کی جائے، اور اگر وہ یونین خود ساختہ ہے اور لوگوں کی طرف سے کوئی انتخاب نہیں ہوا ہے تو ان کو شرعاً یہ حق نہیں کہ وہ اپنا حکم تمام دکانداروں کے اوپر چلائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند