• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155241

    عنوان: ایجوکیشن لون لینا کیسا ہے ؟

    سوال: ایجوکیشن لون لینا کیسا ہے ؟کیا ہم مسلمان ایجوکیشن لون لے سکتے ہیں یا نہیں اگر نہیں تو کیوں؟

    جواب نمبر: 155241

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:76-70/B=2/1439

    سود لینا اور دینا شرعاً حرام ہے، اور ایجوکیشن لون سود پر مشتمل ہوتا ہے؛ لہٰذا ایجوکیشنل لون لینا بھی حرام ہوگا؛ البتہ اگر کوئی ایسی اسکیم ہو جس کے تحت لیے ہوئے لون کی رقم سے کم یا اسی کے بقدر رقم واپس کرنا پڑے تو شرعاً ایسا لون لینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند