• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 56950

    عنوان: میں نے کچھ دن پہلے خواب دیکھا تھا جو مجھے یاد رہ گیا اور میں خاصی حیران تھی کہ ایسا خواب مجھے کیسے آیا۔ خواب کچھ ایسا ہے کہ میں کسی بڑے بزرگ (داتا گنج بخش یا حضرت نظام الدین اولیا ،نام مجھے یاد نہیں)کے مزار پر فاتحہ پڑھنے گئی ہوں، ساتھ میں کون ہے یہ نظر نہیں آیا پر میں نے اندر جانے سے پہلے سوچا کہ مزاروں پر تو خواتین کو نہیں آنا چاہئے، پھر سوچا کہ اچھے سے دو پٹہ لپیٹ لیتی ہوں پھر اندر جاتی ہوں ، پھر میں نے دو پٹہ ٹھیک کیا، بال اندر کیے اور اندر چلی گئی ، مزار کی جو قبر تھی وہ کافی وسیع تھی ، عام قبروں کی طرح سے نہیں تھی ، بہت چوڑی تھی ، اور بالکل سفید چادر سے ڈھکی ہوئی تھی ، اندر جانے کے بعد کیا کیا یاد نہیں ہے۔براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    سوال: میں نے کچھ دن پہلے خواب دیکھا تھا جو مجھے یاد رہ گیا اور میں خاصی حیران تھی کہ ایسا خواب مجھے کیسے آیا۔ خواب کچھ ایسا ہے کہ میں کسی بڑے بزرگ (داتا گنج بخش یا حضرت نظام الدین اولیا ،نام مجھے یاد نہیں)کے مزار پر فاتحہ پڑھنے گئی ہوں، ساتھ میں کون ہے یہ نظر نہیں آیا پر میں نے اندر جانے سے پہلے سوچا کہ مزاروں پر تو خواتین کو نہیں آنا چاہئے، پھر سوچا کہ اچھے سے دو پٹہ لپیٹ لیتی ہوں پھر اندر جاتی ہوں ، پھر میں نے دو پٹہ ٹھیک کیا، بال اندر کیے اور اندر چلی گئی ، مزار کی جو قبر تھی وہ کافی وسیع تھی ، عام قبروں کی طرح سے نہیں تھی ، بہت چوڑی تھی ، اور بالکل سفید چادر سے ڈھکی ہوئی تھی ، اندر جانے کے بعد کیا کیا یاد نہیں ہے۔براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 56950

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 152-144/N=3/1436-U آپ گاہے گاہے بزرگان دین کو ایصالِ ثواب کردیا کریں، اس سے ان شاء اللہ اللہ والوں سے محبت ہوگی اور نیک اعمال کا ذوق وشوق ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند