• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 607437

    عنوان:

    خواب میں میں اپنے مرحوم والد کو مردہ پانا

    سوال:

    سوال : میرے والد صاحب کا انتقال فروری 2021 میں ہوا ہے میں نے خواب میں دیکھا کہ میں دفتر میں بیٹھا ہوں ایک خاتون نے اگر یہ بولا کہ مجھے ایک ڈیڈ باڈی ملی ہے میں اور ایک میرے سینئر ہیں جب اٹھ کر ڈیڈ باڈی دیکھنے کے لیے گئے تو وہ ڈیڈ باڈی میرے والد مرحوم کی تھی میں نے ڈیڈ باڈی دیکھتے ہی زور سے ابو پکارا اور میری آنکھ کھل گئی۔

    جواب نمبر: 607437

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 419-326/B=04/1443

     اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنے والد مرحوم کو ایصال ثواب کرنے میں لاپرواہی برتتے ہیں۔ آپ برابر ہر روز ان کے لیے ایصال ثواب کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند