متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 602666
شوہر کا اپنی بیوی كے ان بچوں سے جو سابقہ شوہر سے ہیں پردہ ہے یا نہیں؟
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں نے ایک بیوہ کے ساتھ نکاح کیا ہے جبکہ میرا پہلے بھی ایک نکاح ہے کیا دوسری بیوی کے سابقہ بچوں کا میری پہلی بیوی سے پردہ ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 60266602-Feb-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 454-382/M=06/1442
جی ہاں، صورت مسئولہ میں دوسری بیوی کے سابقہ شوہر سے جو بچے ہیں اگر وہ بالغ ہیں تو آپ کی پہلی بیوی سے اُن کا پردہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا کسی بے نمازی شخص کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار ہوسکتاہے؟ میرے ایک دوست کو خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدا ر ہوا۔ در اصل خواب میں اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نظر آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ بات نہیں کی، مگر ساتھ میں کھڑے ایک شخص نے کہا کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ (اور جس جگہ پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار ہوا وہ ہمارے گاؤں کی اردو اسکول تھی)۔ جب آنکھ کھلی تو میرا دوست ایکدم گھبرایا ہوا تھا۔ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم خوبصورت تھا، ویسے گورا نہیں تھا مگر حسین تھا،اور ایک دم تندرست تھا) ویسے تو پورا یقین ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے۔ یاد رہے کہ میرا دوست نماز کا پابندنہیں ہے مگر دل کا بہت اچھا ہے۔ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا حقیقت میں وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے یا کوئی اور تھے؟
2724 مناظرمیں ایک خواب کی تعبیر پوچھنا چاہتا ہوں۔ پر خواب بتانے سے پہلے میں کچھ چیزوں کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔ میں ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں وہ لڑکی بھی مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ پر اس لڑکی کے گھر والوں نے اس کی منگنی اس کے ایک کزن کے ساتھ زبردستی کروا دی۔ جس دن مجھے خواب آیا اس سے دو یا تین دن پہلے اس لڑکی نے مجھے بتایا کہ اس نے اپنی والدہ اور بہن سے یہ کہا ہے کہ وہ اپنے کزن سے شادی نہیں کرے گی۔ تو انھوں نے اس کو جواب دیا کہ وہ بھی اس منگنی سے خوش نہیں ہیں صرف اس کے والد کی ضد کے آگے چپ ہیں۔ خیر اس کے دو دن بعد میں نے خواب دیکھا کہ خواب میں مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اس لڑکی کا نکاح اس کے کزن کے ساتھ ہورہا ہوتا ہے اور میں بھی پاس ہی کھڑا ہوتا ہوں، لیکن جب وہ نکاح والے پیپر پر دستخط کررہی ہوتی ہے تو اس کا چہرہ کوئی اور ہوتا ہے اور وہ دستخط بھی غلط جگہ پر کرتی ہے۔ اور ساتھ میں کوئی عورت بول رہی ہوتی ہے کہ اس کا (لڑکی) کا کزن اس کو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑے گا۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔ اس خواب کی تعبیر جلدی بتائیں اور کوئی ایسی دعا یا وظیفہ بھی بتائیں کہ ساری رکاوٹیں اور مشکلات ختم ہوجائیں اور میں آسانی سے اس کے ساتھ نکاح کرسکوں۔
5042 مناظرکیا ہچکی آنے پر بھی الحمدللہ کہنا چاہیے؟ اور پاس بیٹھے ہوئے کو یرحمک اللہ کہنا چاہیے؟ (۲)سنا ہے جب ہچکی یا چھینک آتی ہے تو کوئی یاد کررہا ہوتا ہے، کیا یہ بات صحیح ہے؟
5123 مناظرخواب
اچھا ہو یا برا کیا اسے دوسروں کو بیان کرسکتے ہیں؟اور کون سے وقت کا خواب سچا
ہوتا ہے؟
حج
کے دوران مکہ کی زیارت کے وقت میں نے ایک خواب دیکھا کہ میری ماں مرد وں کا احرام
پہن کر طواف کررہی ہیں۔ میں اس خواب کی تعبیر جاننا چاہتاہوں۔
آپ
کی رائے (فتوی) لینے سے پہلے میں معاملہ کی نوعیت مختصر طور پر عرض کردینا مناسب
سمجھتا ہوں۔عرصہ تیس پینتیس سال پہلے ایک مرد نے زنا کا ارتکاب کیا (عورت کی
رضامندی سے) جس کے نتیجہ میں ایک ناجائز بچہ کی پیدائش ہوئی اور بعد میں اس بچہ کا
انتقا ل ہوگیا۔ لیکن سوسائٹی کے خوف کی وجہ سے یہ معاملہ دونوں فریقین کی جانب سے
دبادیا گیا کیوں کہ وہ شہر کے بہت ہی معزز گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔یہاں یہ بات
بھی ذکر کردینا مناسب ہے کہ وہ مرد حافظ قرآن بھی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، وہ
مرد بہت نیک بن گیا اورسوسائٹی میں متقی اور پڑھے لکھے شخص کی حیثیت سے بہت زیادہ
شہرت حاصل کرلی متقی، کیوں کہ سوسائٹی کے اکثر لوگ اوپر مذکور حقیقت کے بارے میں
علم نہیں رکھتے ہیں۔ اب میرا سوال ہے کہ (۱)کیا
کوئی شخص اس کے پیچھے نماز ادا کرسکتا ہے (یعنی اس کی امامت میں)؟ (۲)اگر اس کے اندر احساس جرم موجود ہے اب پینتیس
سال کے بعد اور وہ اس طرح کے عمل کے ارتکاب کے بارے میں اعتراف کرتا ہے تو ان
دونوں کی شریعت میں کیا سزا ہے؟برائے کرم اپنی رائے عنایت فرماویں۔