• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156462

    عنوان: فقہ السنة کا عوام الناس کو پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام فقہ السنہ (مولف سید سابق ) کے بارے میں اس کتاب کو عوام الناس کا پڑھنا یا بچوں کو مسجد میں تعلیم دینا کیسا ہے ؟ بہت سے علما اس کتاب سے منع کرتے ہیں کہ مولف کا عقیدہ اور مسلک ہمارے اکابر احناف سے الگ ہے ! بینو توجرو!!

    جواب نمبر: 156462

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 272-219/L=3/1439

    اس کتاب کا ہم نے مطالعہ نہیں کیا ہے؛البتہ جب مصنف کا عقیدہ اور مسلک ہمارے اکابر سے الگ ہے، اور بہت سے علماء اس کتاب سے منع کرتے ہیں تو عوام الناس کا اس کتاب کو پڑھنا بچوں کو پڑھانا مناسب نہیں، علماء کے مشورے کے مطابق ہی عمل کیا جائے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند