• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600522

    عنوان: جس گلی میں رہتا ہوں اس گلی میں ایک بہت بڑا درخت تھا ...

    سوال:

    اس خواب کی تعبیر میں علمائے کرام و مفتیان کرام کیا فرماتے ہیں؟ گذشتہ شب فجر کی آذان سے آدھا گہنٹہ پہلے میں نے ایک خواب دیکہا کہ میں جس گلی میں رہتا ہوں اس گلی میں ایک بہت بڑا درخت تھا جبکہ حقیقت میں وہ درخت گلی میں موجود نہیں ہے اور وہ درخت کونسا تھا اتنا مجہے یاد نہیں میں نے دیکھا اچانک اس درخت کا ایک بڑا ٹہنی ٹوٹ کر گلیوں میں لگے تاروں(بجلی کے تار) کو توڑتی ہوئی وہ ٹہنی زمین پر گرجاتی ہے .. اس کے بعد ساتھ میں یہ بھی دیکھتا ہوں کہ میری بیگم جنہوں نے پچھلے بدھ 23 ستمبر 2020 کو مجھ سے خلع لیکر مجھ علیحدگی اختیار کرتے ہوئے میرے نکاح سے آزاد ہوگئی تھی اور میری سابقہ بیگم کا گھر بہی میرے گھر کے سامنے ہے یعنی ہمارا گھر آمنے سامنے تہا اور خواب میں مجھے مکمل یاد تھا کہ یہ اب میری بیگم نہیں رہی مطلب میں نے انکو اپنے نکاح سے آزاد کردیا ہے خواب میں دیکھتا ہوں وہ میری سابقہ بیگم اپنے گھر سے نکل کر میرے گھر کے دروازے سے اندر داخل ہوتی ہے اور اسکی ماں یعنی میری ساس سامنے دروازے سے یہ سب دیکھ رہی ہوتی ہے اور میری سابقہ بیگم کبھی دروازے سے باہر راستے میں تہانک جھانک کرتی ہے پھر وہ ایکدم میرے گھر کے اندر چلی جاتی ہے اور میں یہ سب منظر گھر کے باہر گلی میں کہڑا ہوکر خاموشی سے دیکھ رہا تھا پھر اچانک میری آنکھ کھل جاتی ہے اور جب میں گہڑی میں ٹائم دیکھتا ہوں تو تقریبا 4 بجکر 42 منٹ کا وقت ہوتا ہے ۔

    برائے مہربانی آپ علماء کرام سے درخواست ہیکہ اس خواب کی تعبیر بتائیں کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ میری ساس صاحبہ جہاڑ پہونک دم وغیرہ کا عمل کرتی ہے اور جس وقت خواب دیکھ رہا تھا وہ مکروہ وقت بھی نہیں تھا.. برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 600522

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:128-58/N=2/1442

     آپ بعد فجر ومغرب اور سوتے وقت آیت الکرسی، سورہ اخلاص، سورہ فلق اور سوہ ناس، ۳، ۳/ بار پڑھ کر پورے جسم پر دم کرلیا کریں اور صبح وشام منزل کا بھی اہتمام کریں، إن شاء اللّٰہ سحر وغیرہ سے حفاظت رہے گی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند