• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 8278

    عنوان:

    میری بیوی نے دوخواب دیکھے: (۱) اس نے دیکھا کہ اس کے پاس دو بڑے سیب ہیں اور وہ نہیں چاہتی ہے کہ کوئی شخص اس کودیکھے۔ بعد میں دوسرے خواب میں اس نے دیکھا کہ اس نے سیب کو کھالیا۔ (۲) اس نے دو پورے چاند دیکھے آسمان میں جو کہ چمک رہے تھے۔ اس کے بعد چاند ایک دوسرے کی جانب چلے گئے اورایک دوسرے سے ٹکرا گئے بہت زبردست طاقت سے۔ فوراً میری بیوی نیند سے بیدا ہوگئی۔

    سوال:

    میری بیوی نے دوخواب دیکھے: (۱) اس نے دیکھا کہ اس کے پاس دو بڑے سیب ہیں اور وہ نہیں چاہتی ہے کہ کوئی شخص اس کودیکھے۔ بعد میں دوسرے خواب میں اس نے دیکھا کہ اس نے سیب کو کھالیا۔

    (۲) اس نے دو پورے چاند دیکھے آسمان میں جو کہ چمک رہے تھے۔ اس کے بعد چاند ایک دوسرے کی جانب چلے گئے اورایک دوسرے سے ٹکرا گئے بہت زبردست طاقت سے۔ فوراً میری بیوی نیند سے بیدا ہوگئی۔

    جواب نمبر: 8278

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1751=1640/د

     

    دونوں خواب اچھے ہیں، پہلے خواب میں عزت ودولت کی طرف اشارہ ہے کہ اسے یہ چیزیں حاصل ہوں گی، ان شاء اللہ۔ جنھیں حاسدوں کی نظر سے محفوظ رکھنے کی کوشش آپ کی اہلیہ کریں گی۔ دوسرے خواب میں اولاد یا شوہر کے خوبی کی طرف اشارہ ہے، جس قدر چمک دار چاند دیکھا ہے ایسی خوب صورت چمک دار شوہر یا اولاد اسے ملے گی۔

    نوٹ: خواب خود موٴثر بالذات نہیں ہوتے کہ خواب دیکھ لیا تو اب یہ چیزیں حاصل ہوہی جائیں، اور نہ حاصل ہوں تو آدمی بددل اور بدگمان ہو۔ یوسف علیہ السلام نے چاند سورج کو سجدہ کرتے ہوئے دیکھا تھا پھرجو حالات سالہا سال ان کے ساتھ پیش آئے وہ بالکل خواب کے منافی اور خلاف تھے، سالہا سال کے بعد خوابوں کی تعبیر ظاہر ہوئی۔ اس لیے اصل چیز اتباع شریعت اور احکام خداوندی کی بجا آوری ہے، اس کی کوشش رات ودن کرنا چاہیے، سچے خواب دکھلاکر اللہ تعالیٰ مومن کا دل خوش کرتے ہیں اورجب مناسب سمجھتے ہیں ان کی تعبیر ظاہر فرمادیتے ہیں، نہ تعبیر کا انتظار کرنا چاہیے نہ خواب کی وجہ سے اعمال صالحہ سے بے فکر ومطمئن ہونا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند