عقائد و ایمانیات - اسلامی عقائد

UAE

سوال # 154324

قرانی آیات کی روشنی میں بیان فرمائیں کہ قران کے علاوہ تینوں آسمانی کتب میں تحریف ہو چکی ہے ،ایک ویڈیو آ ج کل فیس بک پہ ہیں کہ اس میں کوئی تحریف نہیں ہوئی۔
برائے مہربانی اشکال دور فرمائیں۔ خیرا

Published on: Sep 27, 2017

جواب # 154324

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 1470-1312/B=1/1439



قرآن اللہ کا کلام ہے اور اللہ کی مقدس کتاب ہے، جب سے نازل ہوئی ہے اس وقت سے لے کر آج تک اپنی اصلی زبان یعنی عربی میں موجود ہے، سب سے سچی کتاب ہے اس میں آج تک کوئی تحریف نہیں ہوئی ہے۔ قرآن پاک میں پچھلی آسمانی کتابوں کے محرف ہونے کا جگہ جگہ تذکرہ آیا ہے، یہ سب سے بڑی دلیل ان کے محرف ہونے کی موجود ہے، آج بھی ان کتابوں کو آپ دیکھ لیجیے کہیں عبرانی، سریانی زبان میں نہیں ملیں گی بلکہ انگریزی میں ملیں گی، نہ ہی دنیا میں کوئی عبرانی زبان کا جاننے والا ملے گا، لیکن قرآن الحمد للہ عربی زبان میں نازل ہوا، اور الحمد للہ عربی زبان کے جاننے والے بولنے والے کروڑوں سے بھی زائد لوگ موجود ہیں، اور ان شاء اللہ قیامت تک موجود رہیں گے۔ اور قرآن بھی قیامت تک ہرقسم کی تحریف سے محفوظ رہے گا۔ یہودی عیسائی جو کچھ بھی جھوٹ سچ ویڈیو بنائیں، اللہ کے کلام کے مقابلہ میں ان کی من گھڑت باتیں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات