• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 56127

    عنوان: نقل پڑھ كر اہل بیت كو ہدیہ كرنا؟

    سوال: میں حنفی ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیاہم دودو رکعت نفل پڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ اوراہل بیت کو ہدیہ کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 56127

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1374-1093/D=12/1435-U جی ہاں کرسکتے ہیں، ان شاء اللہ آپ کو بھی ثواب ملے گا، اور جنھیں بھیجیں گے انہیں بھی ملے گا۔ قال في الدر: الأصل إن کل من أتی بعبادة ما لہ جعل ثوابہا لغیرہ وإن نواہا عند الفعل لنفسہ قال الشامي: أي سواء کانت صلاة أو صومًا الخ (الد مع الرد: ۲/۲۵۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند